انجینئرمحمد افتخار خان 24 اگست کو پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع کریں گے

August 23, 2019

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی کے سکالرانجینئرمحمد افتخار خان نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کر لی ہےوہ 24اگست کواپنے مقابلے کا دفاع کریں گے ان کی تھیسز کا موضوع "Fixed frquency sliding mode control for parallel inverters in a micro-grid with distributed generation"ہے۔ ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم ارباب ان کے سپروائزر رہے۔