قومی کراٹے، آرمی کا ایک گولڈ، ایک سلور میڈلز

August 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مردوں اور خواتین کی قومی کراٹے چیمپئن شپ جمعے سے لاہور میں شروع ہوگئی۔پہلے روز پاکستان آرمی نے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، واپڈا نے ایک گولڈ، ایک برانز ، بلوچستان نے دو برانز اور پاکستان ریلویز نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔