کچی آ بادی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، تعمیرات مسمار

August 24, 2019

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-7/1 کی کچی آبادی میں آپریشن کر کے 7کمر ے،2 باتھ روم،4باونڈری وال، ایک سکر یپ سٹور،2شیڈاور ایک سیڑھی کو مسمار کر دیا۔ یہ غیر قانونی تعمیرات فٹ پاتھ پر کی گئی تھیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایک اور آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے سینٹورس مال کے اردگرد روڈ پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بھی ختم کر دیا۔