پنجاب کے سکولوں میں طلباء کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

August 24, 2019

راولپنڈی( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کردیں۔ تمام ڈسٹرکٹ افسران اور سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ (سکول ٹیبلٹ )کے ذریعے ہر روز10 بجے صبح تک سکول میں طلبا کی حاضری کا ریکارڈ بھیجا جائے ۔ تمام اضلاع کی مانیٹرنگ ٹیم کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکول میں طلبا کی حاضری کی تعداد کو چیک کریں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی ۔