پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے غور ، ڈینگی سرویلنس کی سخت مانیٹرنگ کافیصلہ

August 24, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر )لاہور میں پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے اور ڈینگی پرکنٹرول کرنے کے لئے سرو یلنس کے نظام کی سخت مانیٹرنگ کی جائے جبکہ شہر میں تمام ہسپتالوں کا فضلہ درست انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے بھی موثر اقدمات کئے جائیں تاکہ انفیکشن کو کنٹرول کیاجا سکے اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ کیا جا سکے ،ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس میں پولیو مہم ، ڈینگی اور ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔ جس کی صدارت ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی سمیت تمام اسے سی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان دیگر محکموں کے افسران او ڈبلیو ایچ او کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں پولیومہم کو کامیاب بنانے اور ڈینگی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔