کشمیر یوں پر مظالم کیخلاف عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

August 24, 2019

لاہور (نیوزرپورٹر) عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ کشمیری بہنیں، بیٹیاں ایک بار پھر کسی محمد بن قاسم کو پکار رہی ہیں۔مودی سرکار نے امن کی خواہش کو بزدلی سمجھ لیا ہے بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا وقت آ گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مذاکرات بند کرکے جنگ کی تیاری کے فیصلے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغل پورہ یونٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں پر ظلم کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے ہاتھ پاؤں کاٹے جارہے ہیں، پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کی زبانیں کاٹی جارہی ہے۔ لیکن پھر بھی وہ پاکستانی پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کرتے نظر آتے ہیں۔