جام کمال بلوچستان کی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘ لیاقت شاہوانی

August 24, 2019

کوئٹہ (خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی بصیرت سے قومی ترقیاتی کونسل کے منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہےکونسل کا پہلا اجلاس 8 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں کونسل نے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی یہ وزیراعلیٰ جام کمال کی کائوشوں اور سچی لگن کا نتیجہ ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے مقامی افراد کی بھرتی کا حکم جاری ہوا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔مائن اور منرل ڈیولپمنٹ پالیسی ہو یا اسپیشل اکنامک زون حب کا معاملہ ہو موجودہ حکومت ہر لحاظ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان بلوچستان میں پائیدار ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان کی عوام دوست کوششوں سے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 13 فیصد اضافہ ہوا جوکہ 7 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا اور اس مد میں وفاق نے 82 ارب روپے صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری کئے۔