ڈیرہ اسماعیل خان: چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

August 24, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیک پوسٹ کے قریب کھڑے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر قریبی ہوٹل اور پیٹرول پم پر موجود دو شہری نقیب اور سمیع اللہ جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 تھی اور وہ موٹرسائیکلوں پر آئے تھے