پشاور میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

August 24, 2019

پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں پیش آیا ہے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زندگی جاںبحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوںکو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔