ایران نے نیا میزائل تجربہ کرلیا

August 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایران نے نیا میزائل تجربہ کرلیا

ایران نے نیا میزائل تجربہ کرلیا، ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے میزائل تجربےکو قوم کے لیے کامیاب دن قرار دیا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے آج علماء کے گروپ کو بریفنگ دی۔

جس میں انہوں نے گذشتہ روز کیےگئے میزائل تجربےکےبارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے میزائل تجربے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم تجربے کےدن کو ایرانی قوم کے کامیاب دنوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نےجمعرات کوایرانی ساختہ ایئرڈیفنس میزائل نظام کا افتتاح بھی کیا تھا۔