مقبوضہ کشمیر معاملہ :کانگریس نے مودی سرکار پر سوالات اٹھادیئے

August 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کانگریس نے مودی سرکار پر سوالات اٹھا دیئے

راہول گاندھی کو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے سے روکنے پر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس نے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں صورت حال نارمل ہے تو حکومت نے راہول گاندھی کو سری نگر سے واپس کیوں بھیج دیا۔

کانگریس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ مودی سرکار اصل میں کیا چھپانا چاہ رہی ہے۔

اپوزیشن پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں صورت حال نارمل ہے، جیسا کہ حکومت بھی کہتی ہے، تو پھر راہول گاندھی کی قیادت میں وفد کو سری نگر ایئرپورٹ سے واپس کیوں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کےرہنما راہول گاندھی آج صبح سری نگر کے لیے روانہ ہوئے تھے، جبکہ بھارتی حکومت نے راہول گاندھی کو سری نگر ایئر پورٹ سے ہی نئی دلی واپس بھیج دیا تھا۔

راہول گاندھی اور ان کے ساتھیوں کو سری نگر ایئر پورٹ سے باہر ہی نہیں نکلنے دیا گیا۔

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ انہیں سری نگر میں داخل نہ ہونے دینے کا مطلب ہے کہ مودی سرکار کچھ چھپا رہی ہے۔

روانگی سے پہلے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قید رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔