پاکستان کر کٹ کلب سندھ چیمپئن بن گیا

August 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسرے فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپین شپ انٹر ریجن میں پاکستان کرکٹ کلب کراچی ریجن نے ملاکاتیار کرکٹ کلب حیدر آباد ریجن کو 85 رنز سے ہراکر سندھ چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی پر پاکستان کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190رنز بنا سکی۔جواب میں ملا کاتیار کرکٹ کلب 105رنز بنا کر آوٹ ہو گئی دانش عزیز نے صرف 10رنز کے عوض چار وکٹیں انور علی نے دو وکٹیںمحمد اصغر ،رضا الحسن اور عدنان کلیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔