مرید عباس قتل،چیئرمین نیب کا ملزم عاطف زمان کیخلاف انکوائری کا حکم

August 25, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس سمیت میڈیا اور دیگر افراد سے مبینہ طور پر اربوں روپے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کے خلاف ڈی جی نیب کراچی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملزم عاطف زمان نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو کراچی میں قتل کر دیاتھا جس پر کراچی پولیس مقدمہ کے اندراج کے بعد قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مرید عباس قتل کیس: چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو انکوائری کا حکم دے دیا

دریں اثنا ء نیب کو بڑے پیمانے پر لوگوں سے موصول ہونے والی شکایات اور کراچی پولیس کی طرف سے نیب کو موصول ہونے والی درخواست کی روشنی میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ٹائروں کے کاروبار کے نام پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو پر کشش منافع دینے کا جھانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے والے گروہ کے مبینہ سرغنہ ملزم عاطف زمان کے خلاف ڈی جی نیب کراچی بریگیڈئر فاروق نصر اعوان کو قانون کے مطابق انکوائری کا حکم دیا ہے تاکہ ملزم عاطف زمان اور گروہ کے دیگر ارکان سے دھوکہ دہی اور پر کشش منافع کا جھانسہ دیکر فراڈ کے ذریعے ہتھائی گئی مطلوبہ رقوم برآمد کر کے متعلقہ متاثرین کو قانون کے مطابق واپس دلوائی جاسکیں۔