سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی

August 25, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی) سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے تھانہ اسلام پورہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے موقف اختیار کیا کہ پولیس حکام نے حقائق کے برعکس اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا۔لہذا عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔