حکمران سفارتی سمیت ہر محاذ پرناکام ہیں، صادق عمرانی

August 25, 2019

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہاہے کہ آمرانہ طرز سیاست پرعمل پیرا سلیکٹڈ تبدیلی سرکار اپنی ناتجربہ کاری اورنااہلی کی وجہ سے معاشی سیاسی اورسفارتی سمیت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے اپنی خفگی اورکرپشن چھپانے کیلئے کرپٹ کرپٹ کا نعرہ لگاکر قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک پر جب بھی نظریہ ضرورت کے تحت غیرسیاسی حکومت مسلط کی گئی تواقتدار کے ہوس میں کچھ بھی کرگرنے والے حکمرانوں اوران کےساتھیوں نے ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی اکائیوں کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیاان لاحاصل تجربات کاتمام خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑتاہے۔