وکیل یافث نوید ہاشمی کی گمشدگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا

August 26, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام قانون دان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے کارکنوں نے دھرنا دیا ۔ دھرنے کی قیادت عاطف حسین، انجینئر سخاوت علی ، برادر قاسم شمسی نے کی جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ دھرنے میں مردو خواتین اور بچوں سمیت نوید ہاشمی کے اہلخانہ نے شرکت کی ۔اس موقع پرمقررین کا کہنا تھاکہ جب تک یافث نوید ہاشمی کو ربازیاب نہیں کاجاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ہم ملک کے پرامن شہری ہیں اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یافث نوید سمیت ملت جعفریہ کے تمام لاپتہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت سے سوال کرتے ہیں کہ یافث نوید ہاشمی کو کس جرم میں لاپتہ کیا گیا۔ ریاست کو چاہئے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ کرے ۔