طاقتور سمندری طوفان ’بائیلو‘ چین پہنچ گیا

August 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سمندری طوفان’ بائیلو‘ چین پہنچ گیا

طاقتور سمندری طوفان بائیلو فلپائن ،تائیوان سے ہوتا ہوا چین پہنچ گیا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے فوجیان اور گوانگ ڈونگ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوئیں، طوفان کے باعث 200 سے زائد پروازیں اور30 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

طوفان بائیلو کے باعث چین کے جنوبی اور مشرقی صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئیں، جس کے باعث درخت جڑ سے اُکھڑ گئے، بجلی کے پول اور سائن بورڈز بھی گر گئے۔

تیز ہواؤں سے عمارتوں کی شیشے کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں، صوبے فوجیان میں طوفان کے باعث 200 سے زائد پروازیں اور30 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔