شاہد آفریدی کی لاستھ ملنگا کو مبارکباد

September 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں خواہش ظاہر کی ہے کہ ملنگا 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن جائیں گے۔

سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 98 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔

شاہدآفریدی نے 99 میچز کھیل کر مجموعی طور پر 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پالے کیلے میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 14ویں اوور میں توڑا، اُنہیں ٹی 20 میں 100 وکٹیں پوری کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔