یو ایس اوپن :رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

September 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، 18 مینز سنگلز گرینڈ سلام کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ رافیل نڈال اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میںارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین کو شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

امریکا کے شہر نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، 18 مینز سنگلز گرینڈ سلام کے چیمپئن اور سیکنڈ سیڈڈ رافیل نڈال نے روایتی کھیل پیش کیا۔

رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ اٹلی کے میٹیو بریٹینی سے ہوگا۔