فرانس میں مرغے نے بانگ دینے کا مقدمہ جیت لیا

September 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مرغے نے بانگ دینے کا مقدمہ جیت لیا

یوں تو آپ نے لڑائی جھگڑے پر قانونی چارہ جوئی کرتے حریف دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب فرانس میں ایک مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی ہے۔

جی ہاں، فرانس کے ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون میں مورِس نامی مرغے کیخلاف درخواست دی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے مرغے کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مرغے کو صبح سویرے بانگ دینے سے روکا نہیں جا سکتا اور مرغے کو خاموش کروانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے مورس نامی مرغے کیخلاف پڑوسیوں کی جانب درخواست میں شکایت کرتے ہوئے کہا گیا تھاکہ مرغا تیز آواز میں بانگ دیتا ہے جسکی وجہ سے اہل محلہ بیحد پریشان ہیں اسلئے مرغے کو خاموش کروایا جائے تاہم مرغے نے یہ قانونی جنگ جیت لی ہے۔