کشمیریوں کی اخلاقی مدد سے آگے بڑھ کر مدد کی جائے، مصطفیٰ کمال

September 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کشمیریوں کی اخلاقی مدد سے آگے بڑھ کر مدد کی جائے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کی اخلاقی مدد سے آگے بڑھ کر مدد کی جائے اور مسلمانوں کا قتل عام روکا جائے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں ساحل سمندر کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت نیب کے تفتیشی افسر عبدالفتح کی عدم حاضری کی وجہ سے 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان سے مدد مانگ رہا ہے اور پاکستان کو اس کی مدد کے لیے قوت کا استعمال کرنا پڑے گا ۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہم عالمی دنیا سے امید نہیں کر سکتے کہ وہ اس معاملے میں کردار ادا کرے۔