جامعہ اردو، ایم اے (پرائیویٹ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

September 10, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم11ستمبر سے 13ستمبر 2019 تک توسیع کردی گئی ہے۔ طلباءو طالبات امتحانی فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کمپیوٹرائزڈ فیس واوچر ویب سائٹ https://www.fuuast.edu.pk/pv سے آن لائن پر کرنے کے بعد ڈاون لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔