خلاء سے کرکٹ تک بھارت کی نفرت انگیزی انتہا پر ہے، فواد چوہدری

September 10, 2019

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں بھارت کی نفرت انگیزی انتہا پر ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سری لنکن کھلاڑیوں کودھمکی دینے کی خبریں آ رہی ہیں، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دے ر ہے ہیں کہ اگر سری لنکن کھلاڑی پاکستان گئے تو وہ خود کو آئی پی ایل سےفارغ سمجھیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا کرنے پر بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے.