امریکا نے 10لاطینی ممالک کیساتھ ملکر وینزویلا کیخلاف نیا فوجی اتحاد تشکیل دیدیا

September 13, 2019

واشنگٹن (نیوز ایجنسی) مریکا نے وینزویلا کے خلاف لاطینی امریکی ملکوں پر مشتمل نیا فوجی اتحاد قائم کیا ہے۔ اس اتحاد میں امریکا کے ساتھ خطے کے 10 دیگر ممالک شامل ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ یہ فوجی اتحاد باہمی تعاون سے متعلق ہے۔ اس معاہدے کے تحت اگر کسی ایک رکن ملک کے خلاف بھی حملہ ہوا تو باقی ممالک اس کا ساتھ دیں گے۔ مائیک پومپیو کے مطابق یہ معاہدہ وینزویلا کی طرف سے شروع کی جانے والی جنگی مشقوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔