ایشیائی کنگفو چیمپئن شپ کے برونز میڈلسٹ تیمور جاوید واپس پہنچ گیا

September 13, 2019

پشاور(خصوصی نامہ نگار)چین میں شنگھائی ایشین ووشو کنگفوچیمپئن شپ میںبرونزمیڈل جیتنے والے تیمورجاوید واپس پہنچ گیا، نجم مارشل آرٹس اکیڈمی میں ان کے اعزازمیں ایک تقریب کا انعقادکیاگیا،اس موقع پرخیبر پختونخواووشو ایسوسی ایشن کےچیئرمین میاں وحید شاہ مہمان خصوصی تھے ایسوسی ایشن کے صدر نجم اللہ صافی بھی موجودتھے۔ میاں وحیدشاہ نے کہاکہ اکیڈمی خیبر پختونخوامیں ووشو،کراٹے اورکک باکسنگ و دیگر مارشل آرٹس کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار اداکررہی ہےاکیڈمی کے کھلاڑیوں نے قومی اوربین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کانام روشن کیاہے۔