مصباح کی لیڈر شپ میں کام کرنے کا منتظر ہوں، وقار یونس

September 13, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ مصباح کی لیڈر شپ میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔

سابق ہیڈ کوچ اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے آج لاہور پہنچ رہے ہیں۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ مصباح الحق کے ساتھ مل کر ایسا یونٹ بنانا چاہتے ہیں جو پاکستان ٹیم کو ٹاپ پر لے جائے گا، انہوں نے اپنی تقرری پر پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ وقار یونس لاہور میں کل سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی دیکھیں گے۔