گردوں کی پیوند کاری کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث 4ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم

September 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے حبس بے جا کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں سمیرہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی 2 کمسن بیٹیوں ماریہ اور عالیہ کو اس کے شوہر اقبال نے گھر میں گھس کر اٹھا لیا ہے،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم فیاض حسین کے مقدمہ میں سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے، سیشن ماڈل کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم افتخار کو اقبال جرم اور اہلخانہ کا واحد کفیل ہونے کی وجہ سے ایک سال کے لئے پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردوں کی پیوند کاری کرنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان مدثر علی، فرحان نور، محمد شاہد اور محمد عارف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،جبکہ مقدس اوراق کو جلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارسلان کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔