گوگل ارتھ سے 22 سال قبل لاپتہ شخص کی تلاش ممکن

September 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

گوگل ارتھ سے 22 سال قبل لاپتہ شخص کی تلاش ممکن

گوگل ارتھ نے 22 سال سے لاپتہ شخص کی تلاش کو ممکن بنا دیا۔

فلوریڈا سے 22 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کو گوگل ارتھ کی مدد سے تلاش کر لیا گیا، اس کی باقیات 22 سال بعد تالاب میںڈوبی کار سے ملی۔

فلوریڈا کے قصبے ویلنگٹن کا رہائشی گوگل ارتھ پر اپنے پرانے محلے کو دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے اچانک اپنے گھر کے نزدیک تالاب میں کسی گاڑی کے آثار نظر آئے۔

پولیس سے رابطہ کرنے پر جب گاڑی تالاب سے نکالی گئی تو اس میں 22 سال سے لاپتہ مقامی رہائشی ولیئم مولڈٹ کی باقیات ملیں۔

40 سالہ ولیئم نومبر 1997ء میں رات کو گھر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔