اکادمی ادبیات کی جانب سے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے حوالے سے مشاعرہ

September 15, 2019

کوئٹہ( پ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی جانب سے کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے ایک بین اللسانی محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں بلوچستان کے نامور شعراء محسن شکیل، عارف ضیاء، بشیر گدانی، افضل مراد،قیوم بیدار، نورخان محمد حسنی، پروفیسر حسین بخش ساجد، ڈاکٹر عنبرین مینگل، آرذو زیارت والہ، شمیم عظیم خان، صداقت بٹ، عزیز آذار نے بلوچی، براہوئی، پشتو اور اردو کلام پیش کیا،اکادمی ادبیات کے ریذیڈنٹ ڈایریکٹر افضل مراد نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے اور موضوع کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ادبی منظرنامے میں تاریخی تناظر میں مزاحمت کے حوالے سے تخلیقات سامنے آتی رہیں آج کے مشاعرے میں اسی تسلسل کو دیکھا جاسکتا ہے.