طاہر علی نے یکجہتی کشمیر مارشل آرٹ ٹرافی جیت لی

September 15, 2019

طاہر علی خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکجہتی کشمیرمارشل آرٹ ٹرافی جیت لی۔

یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جم انٹرنیشنل ڈی ایچ اے میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 50 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر دلچسپ مقابلے ہوئے جس میں طاہر علی خان کو گولڈ میڈل دیا گیا۔

فٹنس ٹریننگ کرنےو الے کھلاڑی شیخ معیز یعقوب، ذیشان، نبراس ملک، کاشف منصور، احمد صدیقی اور دیگر کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

اختتامی تقریب میں رستم سکھر ریسلر نظیر احمد سومرو مہمان خصوصی تھے،انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا انعقاد تو ایک ذریعہ ہے، اصل مسئلہ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی یلغار ہے، بھارت کے اس عمل پر پوری پاکستانی قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے،کھلاڑی بھی اس احتجاج میں بھرپور طریقے سے شامل ہیں۔

جیم کی روح رواں ثناء نظیر نے چیمپئن شپ کو کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، جس طرح ممکن ہوا انکی مدد کریں گے۔