ثریا شہاب کا انتقال، حلقہ ارباب ذوق کا اظہار غم

September 16, 2019

یورپول(پ ر) معروف ریڈیو براڈکاسٹر اور افسانہ نگار ثریا شہاب اسلام آبا د میں وفات پا گئیں۔ ان کی وفات پر شمالی انگلستان کے شاعروں اور ادیبوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے چیئر پرسن محمد انور نے ثریا شہاب کی ادبی خدمات کے حوالے بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے اپنی زندگی اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ اردو افسانے اور غزل میں ان کا منفرد مقام تھا۔ لیورپول شہر میںحلقہ ارباب ذوق کے تحت سالانہ ایشیائی ادبی میلے میں ثریا شہاب نے دوبار جرمنی کے ادیبوں کی نمائندگی کی۔ ’بارشوں کے موسم میں‘ اور دیگر تصنیفات کو ادبی میلے کی زینت بنایا۔ اللہ کریم مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاکرے۔