مکان سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی

September 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن غازی میں واقع مکان سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیتے ہو ئے اسپتال منتقل کردیا ،پولیس کا کہنا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 23سالہ عمیرکے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔