معمولی جھگڑے پر محنت کش قتل

September 16, 2019

مریدکے(نامہ نگار)معمولی جھگڑے پر نوجوان نے محنت کش پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تھانہ سٹی مریدکے کی بستی چونگی میں محنت کش جمیل کا معمولی بات پر ملزم آصف کیساتھ جھگڑا ہوگیا جس کی معززین علاقہ نے صلح کروادی ۔صلح کے چند منٹ بعد ملزم آصف نے محنت کش جمیل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔