جونا گڑھ کے عوام میں بھی بیداری کی لہر پیدا ہوچکی، سیاسی رہنما

September 17, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جونا گڑھ کے عوام میں بھی بیداری کی لہر پیدا ہو چکی ہے، ہندوستان اگر امن مذاکرات نہیں کرنا چاہتا تو بزور بازو اپنی ریاستیں چھین لیں گے، جونا گڑھ کے مسئلے کو اب اسمبلیوں میں بھی اٹھایا جائے گا اور باقاعدہ ایک قرارداد لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ (ف) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی،ارشد شر،جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، تحریک انصاف کے اشرف جبار قریشی، صدر جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اقبال ساند، سیکرٹری جنرل عبدالعزیز عرب ودیگر رہنماؤں نے یوم الحاق جونا گڑھ کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں جونا گڑھ کی مختلف جماعتوں و برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔