سپریم کورٹ،رہنما پی ٹی ایم عالم زیب کی ضمانت5لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور

September 17, 2019

اسلام آباد( جنگ رپورٹر )عدالت عظمیٰ نے پشتون تحفظ مومنٹ کے راہنما عالم زیب کے کراچی کے ایک جلسے میں خلاف افواج پاکستان ، ریاست اور پولیس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے ،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سوموا رکو ملزم عالم زیب کی پائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی تو جسٹس سر دار طارق مسعود نے کہاکہ ملزم نے فوج اور ریاست کیخلاف تقریریں کی ہیں جبکہ جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ کرایا گیا ہے ،جس پر ملزم کے وکیل خواجہ اظہر رشید نے کہاکہ تاحال ایسی کوئی ویڈیو برآمد ہی نہیں کی گئی ہے ،عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر نے بتایا کہ مقدمہ کا تاحال ٹرائل ہی شروع نہیں ہو سکا ہے ، بعد ازاں عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ملزم کی ضمانت منظور کر تے ہو ئے اپیل نمٹا دی ۔