میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی اور ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے زیرا ہتمام خصوصی سیمینار آج ہوگا

September 17, 2019

لاہور( ایم کے آرایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی(جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے زیرا ہتمام خصوصی سیمینار بعنوان دمہ ،سی او پی ڈی اور الرجی کے مریضوں کے لئے پاکستان کی پہلی ریسپائریٹری ہیلپ لائن کا افتتاح۔جس کا انعقاد آج بروز منگل دوپہر 1:00 بجے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے پینل میںپروفیسرڈاکٹر ثاقب سعید(ہیڈ آف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ ،میو ہسپتال ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور)،پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال(ہیڈ آف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ جناح ہسپتال لاہور و علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور)،پروفیسر ڈاکٹر خالد وحید(ہیڈ آف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ لاہور جنرل ہسپتال لاہور و گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج لاہور)،پروفیسر ڈاکٹر محمد مجیب(پروفیسر آف ای این ٹی سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزو سروسز ہسپتال)،ڈ اکٹراظفر عباس حیدری(کمرشل ڈائریکٹرہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ)،قیصر جنجوعہ(ہیڈ آف سٹریٹیجک بزنس،ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ) شامل ہونگے جبکہ میزبان و اہتمام و موڈرئیٹرواصف ناگی(تمغہ برائے حسن کارکردگی،سینئر ایڈیٹر ہیلتھ،ایجوکیشن،کرنٹ افئیرز و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ہونگے۔