یونیورسٹی لاء کالج میں دو روزہ کتاب میلہ

September 17, 2019

کوئٹہ(پ ر)یونیورسٹی لاء کالج میں آج سے دو روزہ کتاب میلہ منعقد کیا جا رہا ہے،میلےکا افتتاح گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یٰسین زئی کریں گے،دورے کے دوران وہ یونیورسٹی لاء کالج میں سابق ایم پی اے محترمہ ثمینہ مروت کے تعاون سے تعمیر شدہ کیف ٹیریا ٗ سابق ایم پی اے عارفہ صدیق کے تعاون سے تعمیر شدہ فیکلٹی دفاتر ٗ سابق ایم پی اے شاہدہ رئوف کے تعاون سے تعمیر شدہ سیمسٹر سیل ایگزمنیشن یونٹ ٗ اکائونٹس آفس کا افتتاح کریں گے،18ستمبر کو جسٹس جمال خان مندوخیل یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ کا دورہ کریں گے اورخواتین اساتذہ کیلئے بنائے گئے دفاتر ٗ طالبات کے کامن ہال اور یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ کے پہلے پرنسپل بیرسٹر یحییٰ بختیار میموریل لائبریری کا افتتاح کریں گے ۔