ہانگ کانگ:مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 8 افراد زخمی

September 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہانگ کانگ:مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 8 افراد زخمی

ہانگ کانگ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین نے مونگ کاک سے اپنا سفر شروع کیا تھا،کولون کے انٹرچینج ہنگ ہوم اسٹیشن پر رش کے اوقات میں ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا دروازہ ٹوٹ گیا۔

ٹرانسپورٹ چیف فرینک چان نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حادثے کا ہانگ کانگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔