عماد اورعبداللہ اسکواش ٹائٹل جیت گئے

September 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد عماد نے انڈر 15 اور عبداللہ نواز نے انڈر13 سنگلز قومی جونئیر اسکواش ٹائٹل حاصل کرلئے۔ انڈر 15 فائنل میں محمد عماد نے حمام احمد اور انڈر 13 میں عبداللہ نواز نے سخی اللہ ترین کو زیر کیا۔