اے ایف سی کوالیفائر:انڈر16 فٹبال ٹیم کا آج اومان سے مقابلہ

September 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ کوالیفائر میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ بدھ 18 ستمبر کو سعودی عرب کے شہر دامام میں اومان کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔ دیگر ٹیموں میں میزبان سعودی عرب، اومان اور شام شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم کے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کوچ کا کہنا ہے کہ پول میں شامل تمام ٹیمیں پاکستان سے بہتر رینکنگ رکھتی ہیں، ہم نے ہر پوزیشن پر اپنی ٹیم کی تیاری کرائی ہے۔