اتارچڑھاؤ کے بعد مندی،100 انڈیکس20 پوائنٹس کم ہوگیا

September 18, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، اتار چڑھاؤ کے بعدکاروبار کامندی پر اختتام ، 100انڈیکس میں 20پوائنٹس کی کمی ، 46.83فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ، سرمایہ کاری مالیت 5ارب 79کروڑ 8 لاکھ روپے گھٹ گئی ،لیکن کاروباری حجم 16.64فیصدزائد رہا۔ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 32105 پوائنٹس کی بلند اور 31771پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 19.63پوائنٹس کی کمی سے 31908.92پوائنٹس پر بندہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طورپر 363 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 5 ارب 79کروڑ 8 لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 63کھرب 81ارب 7کروڑ 62لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر 12کروڑ 20لاکھ 12ہزارشیئرز کا کاروبارہوا جوجمعہ کی نسبت ایک کروڑ 74لاکھ 7 ہزارشیئرز زائد ہیں۔