سعودی عرب کی تیل تنصیبات پرحملہ امت مسلمہ کا اجتماعی نقصان ہے،علماءجامعہ اشرفیہ

September 18, 2019

لاہور ( نمائندہ جنگ ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، قاری ارشد عبید ، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈراؤن حملہ امت مسلمہ کا اجتماعی نقصان ہے ۔