’فواد چوہدری جیسے لوٹے کا وزیر ہونا بدقسمتی ہے‘

September 18, 2019

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری جیسے لوٹے کا وفاقی وزیر ہونا اس ملک کی بدقسمتی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری جیسے لوٹے کا وفاقی وزیر ہونا اس ملک کی بدقسمتی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ فواد چوہدری کا ماضی سندھ حکومت کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے، یہ آج عمران خان کے تو کل کسی اور کے گُن گائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ہم مدرسے بناتے رہے اور پیچھے رہ گئے

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ اطلاعات کا قلمدان چھن جانے سے فواد چوہدری حواس باختہ ہیں، فواد چوہدری جیسے افراد ہمیشہ چور دروازہ کی تلاش میں رہتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آئینی اور اسے عوام کی طاقت حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید کرکے فواد چودھری اپنا بونا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو گرانے کا آپکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔