• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ہمیشہ بھڑکیں ہی ماری ہیں۔شیخ رشید پر اب اپنے نئے آقا نیازی صاحب کا بھوت سوار ہے اور انکی خوشنودی میں دن رات مصروف ہیں انکے اپنے ادارے ریلوے کا حال خراب ہے مگر انکی توجہ سیاست پر ہے۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دوسروں سے استعفیٰ طلب کرنے والے آئے روز ٹرینوں کے حادثات پر کب مستعفی ہونگے؟

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بدترین خسارے کا شکار ریلوے کی بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جان لیں کہ ملکی معیشت کسی اور نے نہیں بلکہ آپ کی نااہل سرکار کے بلند و بانگ دعووں نے تباہ کی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایت پر کے سی آر کو مقررہ وقت میں بحال کرینگے، اب ہمارے بدترین مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں سندھ حکومت جدوجہد کررہی ہے۔

تازہ ترین