سوئٹزرلینڈ میں بھارت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

September 19, 2019

جنیوا (این این آئی)سوئٹزر لینڈ میں بھارت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا کے بروکن چیئر پرمنعقدہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام بند کیا جائے، عیسائیوں کی کلیساؤں کو جلانا بند کیا جائے، آسام گھیرے میں ہے اور ناگا لینڈ میں بھارتی ایجنٹ کی گنجائش نہیں ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں زیادتی کے دارالحکومت کے نام سے جانا جاتا ہے۔