فرنچائزز /کسٹمر سروس سنٹروں پر موبائل فون رجسٹریشن سروس فراہم کر دی گئی

September 19, 2019

اسلام آباد( نامہ نگار ) موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے صارفین کی آسانی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے فرنچائزز /کسٹمر سروس سینٹروں پر موبائل رجسٹریشن سروس مہیا کر دی گئی ہے،موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اور زونل دفاتر میں یہ سہولت جمعہ تک دستیاب رہے گی۔