پیپکوکا سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت کارروائی کا فیصلہ

September 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی(پیپکو) نے سیفٹی قوانین اور سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن کی ہدایت پر نئی سیفٹی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، جس پر عملدرآمد نہ کرنےپر متعلقہ افسراور ملازم کو برطرف کردیا جائے گا، سیکرٹری پاور ڈویژن نےمہلک اور غیر مہلک حادثات کے مکمل خاتمے اور روک تھام کےلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنی (DISCO) کےچیف ایگزیکٹو آفیسرز کو سرکل ٹریننگ سنٹرز( سی ٹی سی) فوری طور پر بحال کرنے، سکل انہاسمنٹ اور سیفٹی ٹریننگ شروع کرنے کا حکم دیا ہے، احکامات کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں سرکل ٹریننگ سنٹرز کو فوری طور پر فعال کردیا گیا ہے، سی ٹی سی سیفٹی ٹریننگ کے ذمہ دار ہوں گے، ان سنٹرز کا انچارج ایس ڈی او/ جونیئر انجینئر ہوگا، ہر بجلی کمپنی میں لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین ہر6ماہ بعد لازمی سیفٹی ٹریننگ کرے گا۔