ہفتہ رفتہ‘مہنگائی میں 17.30فیصد اضافہ‘ادارہ شماریات

September 19, 2019

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق12ستمبر2019ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.30فیصد اضافہ ہوگیا ۔پیاز‘ ٹماٹر‘ چکن‘ دالیں ‘ دودھ‘دہی‘گڑ‘خوردنی تیل وگھی سمیت 25اشیاء مہنگی‘5 سستی ہوئیں، ملک کے17بڑےشہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیاجس میں سے25اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ‘5 کی قیمتوں میں کمی‘21اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔