جامع نصیحت: دنیا کو آخرت پر ترجیح…!

September 20, 2019

حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ’’جو دنیا سے محبت کرتا ہے، وہ آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور جو آخرت سے محبت کرتا ہے، وہ دنیا کو نقصان پہنچاتا ہے پس تم باقی رہنے والی آخرت کو فنا ہوجانے والی دنیا پر ترجیح دو‘‘۔ (مسند احمد)