ایل این جی اسکینڈل کیس ، اینگرو کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو کی حفاظتی ضمانت منظور

September 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل سے متعلق اینگرو کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو غیاث خان کی 5 لاکھ روپےکے عوض حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ 2؍ رکنی بنچ کے روبرو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی اسکینڈل سے متعلق ٹھیکوں میں خوردبرد پر اینگرو کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر غیاث خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔